Friday, November 9, 2018
اردو نثر
اردو
ادب میں نثری ادب
اردو
زبان پر مشتمل
ادب اردو ادب کہلاتا
ہے جو نثر اور شاعری
پرمشتمل ہے۔ نثری
اصناف میں ناول،
افسانہ، داستان،
انشائیہ، مکتوب
نگاری اور سفر
نامہ شامل ہیں۔
جب کہ شاعری میں
غزل، رباعی، نظم،
مرثیہ، قصیدہ اور
مثنوی ہیں۔ اردو
ادب میں نثری ادب
بھی اتنا ہی اہم
ہے جتنا کہ شعری
ادب، لیکن غزل
اور نظم سے ہی اردو
ادب کی شان بڑھی
ایسا سمجھا جاتا
ہے۔ اردو ادب پاکستان
میں مقبول ہے،
بھارت میں مشہور
ہے اور افغانستان
میں بھی سمجھا
اور پڑھا جاتا
ہے
۔اردو نثری
ادب
اردو
نثری ادب :
اردو ادب
کے دو بڑے حصے
نثر اور نظم،
ان میں سے پہلا
نثر یا اردو
نثری ادب ای
وسیع دائرہ
رکھتا ہے۔
وجہ
تسمیہ
نثر
کے معنی ہیں
‘بکھرے‘ یا
بکھیر یا
بکھرا ہو۔ یعنی
ادب کا وہ
پہلو جو ایک
نظم و ضبط نہ
رکھتا ہو اور
بکھرا بکھرا
ہو وہ نثر
کہلاتا ہے۔
تاریخ
اردو
کی نثر نگاری
کو اگر دیکھا
جائے تو اس کے اصناف
نظمی اصناف سے
بھی کہیں
زیادہ ملتے
ہیں۔ آئیے ان
کا ایک جائزہ
لیں۔
اردو
کا نثری ادب
عربی اور
فارسی ادب سے
جداگانہ نہیں
ہے۔ بلکہ عربی
اور فارسی سے
موثر اردو
نثری ادب
فارسی ادب کی
عکاسی کرتا ہے
ساتھ ساتھ
عصری اصناف کو
بھی اپنے
دائرے میں
سمیٹ لیتا ہے۔ اب تک
اردو نثر کی
پہلی کتاب
فضلی سے منسوب
کی جاتی تھی
اور اس کی
''کربل کتھا''
اردو کی پہلی
کتاب سمجھی
جاتی تھی لیکن
حال ہی میں یہ
بات سامنے آئی
کہ فضلی سے
کہیں پہلے نثر
میں بہت سی کتابیں
لکھی گئی
تھیں، مگر وہ
سب پردہ خفا
میں تھیں لیکن
اب تحقیق و
جستجو نے
انھیں گمنامی
سے نکالا،
انہی میں سے
ایک قابل قدر
کتاب مُلّا
وجہیؔ کی ''سب
رس'' ہے۔
جناب مُلّا وجہیؔ دور اول کے اردو نثر نگاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اردو نثر کا آغاز اگرچہ ۷۵۸ ہجری سے ہو چکا تھا، تاہم اس دور میں صرف ایک تصنیف ''معراج العاشقین'' از حضرت گیسو دراز بتائی جاتی ہے۔ تاہم ''سب رس'' کو اردو کی پہلی مستقل تصنیف سمجھا گیا ہے، جو انھوں نے ۱۰۴۸ہجری مطابق ۱۶۳۸ عیسوی میں تصنیف کی۔ مُلّا وجہیؔ عبداللہ شاہ والئی گولگنڈہ کا درباری شاعر اور نثر نگار تھا۔ ''قطب مشتری'' ان کی مشہور مثنوی ہے جس میں انھوں نے سلطان قلی قطب شاہ کے عشق کو موضوع بنایا ہے
جناب مُلّا وجہیؔ دور اول کے اردو نثر نگاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اردو نثر کا آغاز اگرچہ ۷۵۸ ہجری سے ہو چکا تھا، تاہم اس دور میں صرف ایک تصنیف ''معراج العاشقین'' از حضرت گیسو دراز بتائی جاتی ہے۔ تاہم ''سب رس'' کو اردو کی پہلی مستقل تصنیف سمجھا گیا ہے، جو انھوں نے ۱۰۴۸ہجری مطابق ۱۶۳۸ عیسوی میں تصنیف کی۔ مُلّا وجہیؔ عبداللہ شاہ والئی گولگنڈہ کا درباری شاعر اور نثر نگار تھا۔ ''قطب مشتری'' ان کی مشہور مثنوی ہے جس میں انھوں نے سلطان قلی قطب شاہ کے عشق کو موضوع بنایا ہے
نثری
ادب میں مذہبی
اور غیر مذہبی
ادب
مذہبی
ادب
اردو
زبان میں اسلامی
ادب اور شریعت کی
کئی تصانیف
ہیں۔ اس میں
تفسیر
القران، قرآنی
تراجم، احادیث، فقہ، تاریخ
اسلام، روحانیت اور صوفی طریقہ
کی بے شمار
کتابیں
دستیاب ہیں۔
عربی اور
فارسی کی کئی
کلاسیکی کتب
کے بھی تراجم
اردو میں ہیں۔
ساتھ ساتھ کئی
اہم، مقبول،
معروف اسلامی
ادبی کتب کا
خزینہ اردو
میں دستیاب
ہے۔
دلچسپ
بات یہ ہے کہ
پنڈت روپ
چندجوشی نے
18ویں صدی میں
ایک کتاب لکھی
جس کا نام لال
کتاب ہے۔ اس
کا موضوع
فالنامہ ہے۔
یہ کتاب
برہمنوں کے اُن
خاندانوں میں
جہاں اردو عام
زبان تھی،
کافی مشہور
کتاب مانی
گئی۔
غیر
مذہبی یا ادبی
ادب
غیر
مذہبی ادب کو
پھر سے دو
اشکال میں
دیکھ سکتے
ہیں۔ ایک فکشن
ہے تو دوسرا
غیر فکشن۔
- فکشن اصناف : افسانہ نگاری کافی مشہور صنف تسلیم کی گئی۔ افسانہ لکھنے والے کو افسانہ نگار کہتے ہیں۔ ان افسانہ نگاروں میں مشہور منشی پریم چند،سعادت حسن منٹو، راجندر سنگھ بیدی، کرشن چندر، قرۃ العین حیدر، عصمت چغتائی، غلام عباس، اور احمد ندیم قاسمی شہرہ یافتہ ہیں۔
ادبی
اصناف
داستان
گوئی
اردو
نثری ادب میں
صنف داستان
گوئی کافی
مشہور صنف ہے۔
ان داستانوں
میں
دیومالائی
کہانیاں(اساطیر)،
قصے، کئی
حالات کو بیان
کرنے والی داستانیں
وغیرہ۔
یہ
صنف، قصہ
گوئیوں پر،
دلچسپ کہانی
قصوں پر مبنی
ہے۔ حقائق اور
دلائل سے پرے
داستانیں ہی
اس صنف کے
موضوعات تھے۔
فارسی مثنوی،
پنجابی قصے،
سندھی واقعاتی
بیت وغیرہ
داستانوی
موضوعات بن
گئے۔ سب سے قدیم
اردو داستان
حمزہ نامہ یا
داستان امیر حمزہ
ہے۔ میر تقی
خیال کی
بوستانِ خیال
(1760ء) بھی اپنا
خاص مقام
رکھتی ہے۔
اردو ادب میں
جتنی بھی
داستانیں
ملتی ہیں وہ
19ویں صدی میں
لکھے گئی ہیں۔
میر امن کی
باغ و بہار،
نہال چند لاہوری
کی مذہبِ عشق،
حیدر بخش حیدر
کی آرائشِ محفل،
اور خلیل علی
خان اشک کی
گلزارِ چین
وغیرہ اہم
داستانیں
ہیں۔ [20] اور دیگر
مشہور
داستانیں
حسین عطا خان
تحسین کی نوطرز
مرصع، مہر چند
کھتری کی نو
آئینِ ہندی
(قصہ مالک
محمود گیتی
افروز)، شاہ
حسین حقیقت کی
جذبئہ عشق،
محمد حسین
آزاد کی طلسم
ہوش ربا ہیں۔
نثر
اور اس کی
قسمیں
نثر:
اردو
نثر کے آغاز
کے بارے میں
مختلف ادیبو ں
کے مختلف
نظریات ملتے
ہیں ۔
عظیم
الحق جنیدی نے
’’خیابانِ
ادب‘‘میں لکھا
ہے کہ اردوکی
سب سے پہلی
نثر کی تصنیف
خواجہ سید
اشرف جہاں
گیر سمنانی کا
رسالہ’’تصوف
واخلاق‘‘ ہے جو
٨٠٢١ئ میں
لکھا گیا۔
ڈاکٹر
شعیب انصاری،
خالد انصاری
نے اپنی کتاب
’’روحِ ادب‘‘ میں
لکھا ہے کہ
متفرق
ملفوظات سے
قطعِ نظر دکن کا
اوّلین نثر
نگار عین
الدین گنج
العلم ٦٠٣١ئ۔٢٩٣١ئ
کو قرار
دیاگیا ہے۔ان
سے چند رسالے
بھی منسوب کیے
گئے ہیں لیکن
اوّلین نثر
نگار کی حیثیت
سے عین الدین
گنج العلم کا
مقام مشتبہ
اور ان کے
رسالوں کا
وجود ناپید
ہے۔ چودھویں
صدی سے
سولھویں صدی
تک دکن میں صوفیائے
کرام کی اخلاق
وتصوف پر اردو
نثر میں جو
تصانیف بتائی
گئی ہیں ان
میں خواجہ
بندہ نواز
گیسو دراز کی
مشہور کتاب
’’معراج
العاشقین‘‘ جو
پندرہویں
صدی کے وسط
میں لکھی گئی،
قابلِ ذکر ہے۔
حکیم
شمس الدین
قادری نے دکن
کے ایک بزرگ
میرا جی شمس
العشاق
(متوفی٢٩٤١ئ)
کے دورسالے
’’جلترنگ‘‘ اور
’’گل باس‘‘
کودیکھنے کا
دعویٰ کیا ہے۔
حامد حسن
قادری نے لکھا
ہے کہ نثری
تصانیف میں
شرح ’’مرغوب
القلوب‘‘
’’جلترنگ‘‘ اور ’’
گل باس‘‘قلمی
موجود ہےں ۔
لیکن
میرا جی کے
صاحبزادے اور
سلطنت عادل
شاہی بیجاپور
کے مشہور صوفی
برہان الدین
جانم (متوفی
٢٨٥١ئ ) کے دو
نثری کارنامے
’’کلمۃ
الحقائق ‘‘ اور
’’وجودیہ ‘‘
مستند بھی
ہیں اور
دستیاب بھی۔ جن
کو تاریخی
حیثیت سے
اوّلین نثر
اور برہان الدین
جانم کو
اوّلین نثر
نگارکا درجہ
دیا
جاسکتاہے۔
برہان الدین کے
صاحبزادے اور
صوفی نثر نگار
سید شاہ امین
الدین اعلیٰ
(٢٨٥١ئ۔٥٧٦١ئ)
کی نثری
تصانیف ’’گفتار
حضرت امین‘‘ ،
رسالہ ’’وجود
یہ‘‘ اور ’’کلمۃ
الاسرار‘‘ ہےں
۔ ان کے علاوہ
ان کی دیگر
تصانیف بھی ہیں
جن کا موضوع
تصوف واخلاق ہے۔
قطب
شاہی دور کا
مشہور شاعر
ملااسداللہ
وجہی (متوفی
٩٥٦١ئ) کی
تصنیف’’سب رس‘‘
اردو نثر میں
ادبی حیثیت سے
اوّلین نثر کا
درجہ رکھتی
ہے۔ یہ اس کی
طبع زاد تصنیف
نہیں ہے بلکہ
محمد یحییٰ ابن
سبیک قناحی
نیشاپوری کی
فارسی تصنیف
’’دستور عشق‘‘
٦٣٤١ئ کے نثری
خلاصے’’حسن
ودل‘‘ سے ماخوذ
ہے۔ ملاوجہی
نے سب رس میں
نظم کا سا مزح
پیش کیا ہے۔
شمالی
ہند میں فضل
علی فضلی کی
’’کربل کتھا‘‘ سے
نثر کا
باقاعدہ
آغاز
ماناجاتاہے ۔
لیکن یہ فضلی
کی طبع زاد
تصنیف نہیں
ہے بلکہ کمال
الدین حسین بن
علی واعظ
کاشفی کی
فارسی تصنیف
’’روضۃ الشہدائ‘‘
کا ترجمہ ہے۔
کربل کتھا کے
مضمون اور
مفہوم کو
اردومیں
منتقل کیاگیا
ہے۔ کربل کتھا
کا دور وہ
دورتھا جب
اردو عوام
اورخواص میں
رواج پارہی
تھی۔ یہ دہلوی
زبان کی
نمائندگی
کرتی ہے۔
میرمحمد
حسین عطا خاں
تحسینؔ نے
فارسی کے قصہ
’’چہار درویش‘‘
کو رنگین اور
دقیق اردو
میں ’’نوطرز
مرصع‘‘ کے نام
سے ٥٧٧١ئ میں
تصنیف کیا۔اس
میں فارسی
زبان کا انداز
صاف جھلکتا
ہے۔
’’نوآئینِ
ہندی‘‘ مہر چند
کھتری مہرؔ نے
٨٨۔٩٨٧١ئ
میں تالیف
کی۔ اس کی
زبان فارسی کی
دقیق زبان سے
ہٹ کرسادہ اور
سلیس ہے۔ نثری
داستانوں
میں ’’عجائب
القصص‘‘ کانام
بھی آتا ہے
جو شاہ عالم
ثانی کی تصنیف
ہے۔ ٦٩٧١ئ
میں ایک
داستان ’’جذبِ
عشق‘‘ تصنیف کی گئی۔جس
کے مصنف شاہ
حسین حقیقت
بریلوی ہیں ۔٩٩٧١ئ
میں حیدربخش
حیدری نے
فارسی کی
داستان ’’مہر
وماہ‘‘
کاترجمہ سلیس
اردو میں
کیا۔ اب تک جو
بیان
کیاجاچکاہے
اس کا لب لباب
یہ ہے کہ اس
دور تک اردو
نثر کو وہ
درجہ حاصل نہیں
تھا جو فورٹ
ولیم کے قیام
کے بعد حاصل
ہوا۔ نثر کی
یہ تصانیف
اوجھل ہوکر رہ
گئیں اس لیے اردو
نثر کی تعمیر
وترقی پر ان
کا کوئی خاص
اثر نمایاں
نہیں ہوا۔
٠١/جولائی٠٠٨١ئ
کو جان گل
کرسٹ کے ذریعہ
فورٹ ولیم
کالج کا قیام
عمل میں
آیا۔ جس کے
قیام کے بعد
اردو نثر درجہ
بدرجہ
منزلیں طے
کرتا ہوا آج
جس مقام پر
پہنچا ہے وہ
قابلِ قدر
ہے۔اس کالج کے
مصنفین اور
مترجمین کی
تعداد ٨٤ تک
بتائی گئی ہے
۔ جن میں میر
بہارد علی
حسینی،میرامنؔ،
حیدر بخش
حیدری، میر
شیر علی
افسوسؔ، مرزا
علی لطفؔ،
مظہر علی خان
ولاؔ، کاظم
علی جوانؔ،
خلیل اشکؔ،
نہال چند
لاہوری، بینی
نارائن جہاں
ؔ، اکرم علی،
للولال کوی
اورمرزاجان طیشؔ
وغیرہ کے نام
قابلِ تعریف
ہےں ۔
نثر
کی قسمیں :
نثر
کی کوئی مخصوص
تعریف نہیں
کی جاسکتی اور
اس کے اجزائے
ترکیبی بھی
مقرر نہیں
ہوسکتے۔ اس
لیے نقادوں نے
نثر کی تعریف
کرنے کے بجائے
نظم اور نثر
کے تفرق سے
بحث کی ہے تاکہ
نثر اور نظم
کی علیحدہ
علیحدہ پہچان
ہوسکے۔ نثر کی
ایک تعریف اس
طرح کی گئی ہے
۔ نثرایسا کلام
ہے جس میں وزن
اور قافیہ
نہیں ہوتا یہ
تفریق عام طور
پر تو درست ہے
لیکن نثر مر
جز جو نثر کی
ایک قسم ہے،
اس میں وزن ہوتاہے
اور نثر مقفیٰ
میں قافیہ
ہوتاہے۔ نثر مقفیٰ
بھی نثر کی
ایک قسم ہے
۔اس طرح
کہاجاسکتا ہے
کہ نثر اور
نظم میں کوئی
ایسا ہیئتی
فرق باقی
نہیں رہتا جس
کی بنا پر
دونوں
کوممیز کیاجاسکے۔
ایڈورڈالبرٹ
نے نظم اور
نثر میں ہیئت
کے اعتبار سے
امتیاز کرنے
کی کوشش اس
طرح کی ہے۔
١۔\tنظم میں
وزن ہوتاہے،
جب کہ نثر میں
وزن نہیں
ہوتا۔
٢۔\tعام طور پر
نظم میں
قافیہ ہوتا ہے
۔ جب کہ نثر میں
قافیہ نہیں
ہوتا۔
ایسی
نثر جس میں
وزن ہو یا
قافیہ ہونظم
سے اس طرح
ممتاز کی
جاسکتی ہے کہ
عام طور پر
نظم میں کوئی
خاص بحر پائی
جاتی ہے اور
اس کو اشعار
یا مصروں
میں لکھا
جاتا ہے جب کہ
نثر میں یہ
شرطیں نہیں
ہوتیں ۔ لیکن
اس بات کا
خصوصی دھیان
رکھنا چاہئے
کہ نظم اور نثر
میں بیّن اور
ہمیشہ صحیح
ثابت ہونے
والا ہیئتی
فرق دریافت
کرنا مہال ہے۔
اس لیے نثر
ونظم کا
امتیاز معنوی
بنیادوں پر قائم
ہوتا ہے۔
جہاں
تک اسلوب کا
سوال ہے نظم
اور نثر کے
فاصلے آسانی
سے معین نہیں
کیے جاسکتے۔
تاہم اصولی
طور پر
کہاجاسکتا ہے
کہ
١۔\tنظم کے
اسلوب میں
رفعت اور عظمت
نسبتاً زیادہ
ہوتی ہے۔
٢۔\tنظم میں
شاعر ان
رعایتوں سے
فائدہ
اٹھاتاہے
جنھیں
شاعرکے لیے جائز
رکھا گیا ہے
مثلاً وہ فعل
اور اس کے
متعلقات کی
نحوی ترتیب سے
انحراف کرتا
ہے جب کہ نثر کے
جملوں میں
فعل اور اس کے
متعلقات
مبتدا اور خبر
اپنے اپنے
مقام پر ہوتے
ہیں ۔
٣۔\tنظم کا
اسلوب بعض
اوقات نثر کی
نسبت زیادہ قدامت
کاتاثر دیتا
ہے (غالباً
یہاں قدامت
سے مراد لسانی
قدامت ہے۔ اور
نقاد موصوف نے
یہ بات خاص
طور پر
انگریزی
شاعری کے
حوالے سے کہی
ہے)
جہاں
تک غایت اور
مواد کا تعلق
ہے نظم اور
نثر میں یہ
فرق ہے کہ:
١۔\tنظم قاری
کو مسرت بہم
پہنچانے کی
کوشش کرتی ہے
جبکہ نثر کا
بنیادی فریضہ
معلومات بہم
پہنچانا ہے۔
٢۔\tفنکار کی
شخصیت اور اس
کے ذاتی جذبات
نظم میں زیادہ
داخل ہوتے
ہیں جبکہ نثر
میں یہ کم دخل
رکھتے ہیں ۔
مختلف
نقادوں اور
خاص طور پر
ڈاکٹر سید
عبداللہ نے نظم
اور نثر کے
درمیان فاصلے
متعین کرتے
ہوئے جوجواز
پیش کئے ہیں
وہ رج ذیل ہےں :
١۔
نظم
میں جذبہ
مستقل حیثیت
رکھتا ہے۔
نثر
میں جذبہ
عارضی مہمان
کے طور پر
دکھائی دیتا
ہے۔
٢۔
نظم
بنیادی طورپر
دل کی
گہرائیوں سے
تعلق رکھتی
ہے۔
نثرذہن
کی گہرائیوں
سے تعلق رکھتی
ہے۔
٣۔
نظم میں
زندگی تخیل کے
عمل سے گزر
کراپنا آب و
رنگ باقی
رکھتی ہے۔
نثرحقیقت
کے تقاضوں کے
باعث گویائی
کی اسیر ہے۔
٤۔
نظم
ہمارے علم
میں اضافے کا
باعث ہوتی ہے۔
نثرہماری
معلومات میں
اضافہ کرتی
ہے۔
٥۔
نظم
حساس صورتوں
کا سہارا لیتی
ہے۔
نثرموجودہ
حقائق سے
وابستہ ہوتی
ہے۔
٦۔
نظم
میں مواد کی
تخلیق ہوتی
ہے۔
نثر میں
مواد کی تعمیر
ہوتی ہے۔
٧۔
نظم
کا مقصد مسرت
پیدا کرناہے۔
نثر
کا مقصد کسی
غرض کی تکمیل
کرنا ہے۔
٨۔
نظم
کا موضوع ادبی
ہوتا ہے۔
نثر
کا موضوع بعض
اوقات ادبی
نہیں ہوتا ۔
٩۔
نظم
میں لفظوں
فقروں اور
جملوں کی
منطقی اور
نحوی ساخت سے
انحراف روا
رکھا جاتاہے
جو حسن کا
باعث بنتاہے۔
…نثر لفظوں ،
فقروں اور
جملوں کی
منطقی اورنحوی
ساخت پر اصرار
کرتی ہے۔
٠١۔
نظم
کے لیے کسی نہ
کسی شکل میں
عروضی اوزا ن
کی پابندی
لازم ہے۔
نثر
پر ایسی کوئی
پابندی عائد
نہیں ہوتی۔
بعض اوقات
نظم کو پراثر
بنانے کے لیے
نثر نگار بھی
جذبہ اور تخیل
سے کام لیتا
ہے۔ ایسی نثر
شاعرانہ نثر
کہلاتی ہے۔
ریاضی ،
سائنس، فلسفہ اور
عام کاروباری
معلومات سے
متعلق
تحریریں
خالص نثر کی
نمائندگی
کرتی ہےں ۔
صورت کے
لحاظ سے نثر
کی چار قسمیں
ہیں :
(١)\tعاری
(٢)\tمرجّز
(٣)\tمسجع
(٤)\tمقفیٰ
ان کو لفظی
اقسام نثر بھی
کہاجاتا ہے۔
عاری : وہ
نثر ہے جس میں
نہ وزن کی قید
ہو نہ قافیہ
کی۔ لیکن
سنجیدگی ،
متانت، سلاست
اور فصاحت
میں بلند
درجہ رکھتی
ہو۔ جب نثر کی
دنیا میں
مسجع وقافیہ کا
سکہ چلتا تھا
اور مقفیٰ اور
مسجع نثر ہی
کوصحیح ادبی
نثر سمجھا
جاتا تھا۔اس
وقت نثرکا صحیح
آہنگ رکھنے
والی نثر کو
نثر عاری جیسا
نام ہی دیا
جاسکتا تھا۔
جدید نقطۂ
نظر کے مطابق نثرِ
عاری ہی صحیح
معنووں میں
ادبی نثر ہے۔مثلاً:
’’’تاریخ کے
اوراق پر
سرسری نظر ڈالنے
سے معلوم ہوگا
کہ یہ عجائب
زار ہمیشہ سے
عجیب عجیب
تغیرات
وحوادث کی
آماجگاہ رہ
چکاہے۔
قوموں اور
ملکوں کا
عروج وزوال،
عظیم الشان
سلطنتوں کی
تباہی
وبربادی ،
نیرنگِ روزگار
کے ادنیٰ
کرشمے اور
نمونے ہیں ۔‘‘
مرجز:
اگر نثر میں
شعر کا وزن تو
ہو مگر قافیہ
نہ ہوتو ایسی
نثر کو مرجز
کہا
جاتاہے۔نثر
کے تمام
فقروں میں
وزن پیدا کرنے
کے لیے الفاظ کی
ترتیب میں
الٹ پھیر
کردیاجاتاہے۔
ایک مثال اس
طرح ہے:
قامت
موزوں کے
روبرو
سرورواں
ناچیز ہے اور کاکُل
پیچاں کے
سامنے مشک ختن
بے قدر ہے۔
مسجع:
بعض حضرات کے
نزدیک نثرمقفیٰ
اور نثر مسجع
ہم معنی
اصطلاحات
ہیں لیکن بعض
علمائے ادب
نثر مسجع کو
نثر مقفیٰ سے مختلف
جانتے ہیں ۔
ان کے خیال
میں صنف
توضیح اگر نثر
میں واقع ہو
یعنی
دوفقروں
یاجملوں کے
تمام یا بیشتر
الفاظ علی
الترتیب وزن
اور قافیہ
میں متفق
ہوں تو ایسی
نثر کو نثر
مسجع کہا جائے
گا۔
دریائے
لطافت میں
سید انشائ نے
اس کی مثال میں
یہ فقرے لکھے
ہیں :
پونڈا میٹھا
اتنا بھلا کہ
جس کی بھلائی
گمان سے بڑھ
کر ہے۔ پونڈا
پھیکا اتنا
برا کہ اس کی
برائی بیان سے
باہر ہے۔ ان
دونوں
جملوں میں تمام
الفاظ ہم وزن
ہیں ۔
مقفیٰ:
ایسی نثر جس
کے فقروں میں
وزن نہ ہو،
لیکن قافیہ
استعمال کیا
گیاہو۔ غالبؔ
کے خطوط میں
اس کی بہترین
مثالیں مل
جاتی ہےں ۔
مثال کے طور
پرغالبؔ کے
درج ذیل
اقتباس میں خط
کشیدہ الفاظ
ہم قافیہ ہےں
۔
’’حضرت نے
میری گرفتاری
کانیا رنگ
نکالا۔ بوستانِ
خیال کے
دیکھنے کا دانہ
ڈالا۔ مجھ
میں اتنی
طاقتِ پرواز
کہاں کہ بلا
سے اگر پھنس
جائوں ۔ دام
پر گرکے دانہ
زمین پر سے
اٹھائوں ‘‘۔
معنی
کے اعتبار سے
بھی نثر کی
چار قسمیں
ہیں :(١) دقیق
رنگین(٢)دقیق
سادہ(٣) سلیس
رنگین (٤)سلیس سادہ۔
ان
کو معنوی
اقسام نثر
کہتے ہیں ۔
١۔
دقیق رنگین: ایسی
عبارت میں
الفاظ اور
معنی دونوں
ہی مشکل ہوتے
ہیں اور اس
میں صنائع
لفظی ومعنوی
سے بھی کام
لیاجاتاہے۔
الفاظ آپس
میں کسی نہ کسی
طرح کی مناسبت
رکھتے ہیں ۔
٢۔دقیق
سادہ: ایسی
عبارت الفاظ
اور معنی دونوں
کے اعتبار سے
مشکل تو ہوتی
ہے مگر اس میں
رعایت
ومناسبات اور
صنائع وبدائع
نہیں ہوتے ہیں
۔ اس کے الفاظ
میں مناسبت
بھی نہیں
پائی جاتی ہے۔
٣۔سلیس
رنگین: اس میں
الفاظ
اورمعنی
دونوں اعتبار
سے سہل عبارت
ہوتی ہے مگر
اس میں
مناسبات لفظی
اور صنائع
وبدائع کا استعمال
ہوتاہے۔
٤۔سلیس
سادہ: اس میں
الفاظ ومعنی
دونوں اعتبار
سے سہل عبارت
ہوتی ہے اور
کوئی رعایت
لفظی بھی
نہیں ہوتا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
learn accounting in urdu
Learn English-Speaking-Course-Urdu
Pakistan-Kaisay-Bana
Dilchasp Hairat Angaiz Waqiat
Direct & Indirect
Grammer e-Books in Urdu
Important Fav Links
- itdunya-Forum for Free IT Education
- Sabaq Foundation-Free Video Lectures for Pakistani Students
- Khan Academy
- BEST COMPUTER EDUCATION SITES
- HTML in urdu
- Books Library
- Ulead Video Studio 11 in Urdu
- Adobe After Effects CS5 in Urdu
- Spoken English course in Urdu
- Welcome to Online Master
- Urdu Editor free download
- Universal Driver 100000 Computer All Driver Free Download
- Spoken English Course Just in 30 Days
- How to Write Urdu
- Imagination USB Locker
- 1 Software se Tumam Email Account ki Mail Dekhen
- How to Make and Edit PDF Files
- Best English to Urdu Dictionary
- Cut Your Favorite Clip in Any Video
- “Foto Mix” Photoshop ko Ab Bhol Jayen
- Quran E Pak Sekhen Tajweed ke Sath
- Open Every Format in one Software
- GRAPHICS & WEB DESIGNING Course Outline
- WEB DESIGN & DEVELOPMENT COURSE
- CVS 3D Rhymes
- اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کا خیال رکھیے
- Urdu Poetry Designing Course In Urdu
- Urdu Poetry Designing Course In Urdu